• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان کی ضمانت، کرن جوہر شاہ رخ خان کے گلے لگ گئے

معروف بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے اداکار شاہ رخ خا ن کو ان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ممبئی ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر مبارکباد دینے کے لیے ایک پرانی یادگار سیلفی شیئر کی ہے۔

کرن جوہر نے جن کا شمار انڈسٹری سے اداکار شاہ رخ خان کے چند اچھے دوستوں میں ہوتا ہے، انہوں نے آریان خان کی ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی اداکار کو اس خوشی کی خبر پر مبارکباد دینے کے لیے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں کرن جوہر کو اداکار شاہ رخ خان سے گلے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ کرن جوہر ان چند لوگوں میں شامل تھے، جوکہ اس ماہ کےآغازمیں آریان خان کی درخواستِ ضمانت عدالت میں مسترد ہونے پرشاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منّت‘ پر ان سے ملنے پہنچے تھے۔

تازہ ترین