لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرراجہ پرویز اشرف نے این اے 133 کا دورہ کیا ،اس موقع پر حسن مرتضی اسلم گل،شہزاد سعید چیمہ عاصم محمود بھٹی جمیل منج،امجد جٹ،عاطف رفیق ،ایڈون سہوترا اور دیگر نے استقبال کیا۔راجہ پرویز اشرف نےنیرو گیٹ مشنری چرچ کا دورہ کیا، اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے مسیحی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہعوام جج ہیں وہ ووٹ دیتے وقت صحیح فیصلہ کریں۔اسلم گل متوسط طبقے کے نمائندے ہیں۔آپ کر دکھ کو سمجھتے ہیں ،ا س حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پیس کر رکھ دیا یے۔بجلی،گیس،لکڑی کی قیمت کہاں پہنچ گئی ہے۔کیا ہم ووٹ کسی پروپیگنڈے میں آ کر پھینک دینگے۔پیپلز پارٹی اور کرسچن کیمونٹی کا چولی دامن کاساتھ ہے ۔راجہ پرویز اشرف نے بعد ازاں پیپلز پارٹی یونین کونسل پی پی 166 کے صدر محمد یوسف کی دعوت پر کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔راجہ پرویز اشرف بعد ازاںمیاں طارق عزیز کے ڈیرے پر بھی گئے۔