مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی میں آج منعقد ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ ظالم حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہو گا۔
یہ بات مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو بات سمجھ آ گئی ہے کہ عمران صاحب سے نجات ہی مہنگائی سے نجات ہے۔
ترجمان نون لیگ کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج یہ جلسۂ عام کر رہی ہے۔
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے دیگر قائدین جلسے سے خطاب کریں گے۔