صوابی(ایجنسیاں) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سارے چوراکٹھے ہوگئے ہیں ‘گزشتہ روزاچار پارٹیوں کا ڈیرہ غازی خان میں اجلاس ہوا لیکن وہ ہر محاذ پر ناکام ہونگے‘شوگر ملز زرداریوں اور شریفوں کی ہیں‘انہیں عوام سے محبت ہے تو چینی سستی کریں‘سیاسی مخالفین کو عوام کی کوئی فکر نہیں، یہ صرف "لوٹ مار کو تحفظ دو" کی تحریک چلارہے ہیں، مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے، تحریک انصاف کی حکومت پر الزام لگانے والے شرم کریں ۔ اتوار کو یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مرادسعید کا کہناتھاکہ رواں سال کے آخر میں پنجاب بھر میں صحت کارڈ کا اجراء کیا جائیگا خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت میں امن قائم ہوا جس کی وجہ سے سرمایہ کار اور سیاہ یہاں کا رخ کر رہے ہیں‘ سی پیک سے تجارت کے راستے کھلیں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا اچار پارٹیاں جلسے کی تاریخیں دیتی ہیں تو یہ لوگ اتنا جلسہ نہیں کرسکتے‘ اچار پارٹیاں مہنگائی و چینی پر بات کرتی ہیں۔