• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 133 کا انتخابی میدان خالی نہیں چھوڑینگے‘ جمشید چیمہ

لاہور(اے پی پی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و حلقہ این اے 133سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خانمشکل ترین حالات میں وژن رکھنے والے لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں اور سیاسی مخالفین کی ساری خواہشیں ان کے سینے میں ہی دم توڑ گئی ہیں،مسلم لیگ(ن) حوصلہ رکھے این اے 133کامیدان خالی نہیں چھوڑیں گے بلکہ ان سے بھرپور مقابلہ ہوگا ۔انہوںنے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ انتخابی مہم زور و شور سے جاری رکھیں ، انشااللہ ہمیں انصاف ملے گا او ر این اے 133میں مسلم لیگ(ن)کو واضح اکثریت سے شکست دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مافیاز اوران کے پھیلائے ہوئے نظام کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہے اور انشا اللہ اس میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نا مساعد معاشی حالات کے باوجود جس طرح حوصلہ اور عزم دکھایا پوری دنیا ان کے اقدامات کی معترف ہے لیکن صرف ایک اپوزیشن ہے جو میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہے لیکن ہمیں ان سے کسی سر ٹیفکیٹ لینے کی ہرگز ضرورت نہیں۔

تازہ ترین