کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں اے این پی تحصیل چمن کےصدرمنورخان اچکزئی تحصیل نائب صدرمحمد نسیم پشتون پال اور ضلعی آفس سیکرٹری عبدالصادق ناراض کی مسلسل تنظیمی ڈسپلن کی خلاف ورزی "ویش زوانان"نامی تنظیم کے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بناپران تینوں کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے آئندہ انکا عوامی نیشنل پارٹی سے کوئی تعلق اور نہ ہی پارٹی ان کے کسی قول وفعل کاذمہ دار ہوگی اور اے این پی کے رہنماوں اور کارکنوں کو ھدایت کی جاتی ہیں کہ وہ ان سے اور انکے تشکیل کردہ تنظیم “ویش زوانان“سے کسی قسم کا سیاسی و غیر ضروری رابطہ نہ رکھیں۔