گوجرانوالہ میں مظاہرین وزیر آباد اللّٰہ والا چوک پر موجود ہیں، اطراف کے تعلیمی ادارے و تجارتی مراکز بند ہیں، چناب ٹول پلازہ کے قریب کھودی گئی خندق بھرنے کا عمل اب تک شروع نہیں ہوا، راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بحال، مری روڈ بھی ٹریفک کیلئےکھول دی گئی۔
راولپنڈی میں 12 روز بعد بند راستے کھول دیئے گئے ہیں، پنڈی سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، مری روڈ سے بھی کنٹینرز ہٹا دیئے گئے ہیں، صدر سے فیض آباد تک مری روڈ پر ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے جبکہ فیض آباد انٹرچینج پر بھی ٹریفک بحال ہوگیا ہے۔
دوسری جانب مظاہرین وزیر آباد اللّٰہ والا چوک پر موجود ہیں جس کے سبب قریب کے تعلیمی ادارے و تجارتی مراکز بند ہیں، لاہور سے اسلام آباد جانے والی جی ٹی روڈ بھی ابھی تک بند ہے۔
چراغ ٹول پلازہ کے قریب کھودی گئی خندق بھرنے کا عمل شروع نہیں ہوسکا ہے، مولانا ظفر علی خان چوک سے رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں،اندرون شہر اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کو جانے والا راستہ کھول دیا گیا ہے۔
چناب ٹول پلازہ کے قریب کھودی گئی خندق بھرنے کا عمل شروع نہیں ہوا ہےجبکہ وزیرآباد شہر کے تمام تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے راستے بند ہونے سے دو ہفتے کے قریب پنجاب کے مختلف شہروں میں نظام زندگی مفلوج رہا۔