• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنے گی، فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حصہ نہیں بنے گی۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن کا کردار ادا کرتی رہے گی لیکن پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے خاتمے کے لیے پیپلز پارٹی کی مدد حاصل کرسکتی ہے، پی پی قیادت پنجاب اور وفاق میں تحریک عدم اعتماد کی پیشکش پر قائم ہے۔

پی پی سیکریٹری اطلاعا ت نے استفسار کیا کہ بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد حلال ہے تو وفاق اور پنجاب میں حرام کیوں؟

اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کو گرانے میں سنجیدہ نہیں، پیپلز پارٹی کو بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کا ووٹ لینے کا طعنہ دینے والے آج کدھر ہیں؟

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم، بی اے پی کو سپورٹ پر جے یو آئی، بی این پی کو کب شوکاز دے گی، پی ڈی ایم کے اسمبلیوں سے استعفے اور لانگ مارچ کے انتظار میں ہیں۔

تازہ ترین