• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیم سے معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے، رضا ربانی


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ عوام کا حق ہے انہیں کالعدم تنظیم سے معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے، حکومت اور ریاست کو بطور ضمانتی افراد کی ضرورت ہے، اس سے تاثر جاتا ہے حکومت اخلاقی جواز اور لوگوں کا اعتماد کھوچکی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ حیران کن ہے حکومت نے ایک گروپ کے ساتھ معاہدہ کیا، پاکستانی عوام کا حق ہے انہیں معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔

رضاربانی کا کہنا تھا کہ ایسےمعاہدے کی عام پاکستانی کی زندگی اور حقوق پر اثرات ہوں گے، یہ تشویشناک ہے، حکومت اور ریاست کو بطور ضمانتی افراد کی ضرورت ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ جب ایک فرد بطور ضمانتی حکومت اور شہریوں کے درمیان کام کرتا ہے، اس سے تاثر جاتا ہے حکومت اخلاقی جواز اور لوگوں کا اعتماد کھوچکی، ایسی حکومت ریاستی رٹ نہیں قائم کرسکتی۔

تازہ ترین