شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) ڈی او انڈسٹری شفیق احمد نے ٹی او ریگولیشنز، محکمہ ماحولیات اور سول ڈیفینس کے اہلکاران پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ مالا سنگھ مین سرگودھا روڈ پر چھاپہ مار کر غیر قانونی فِلنگ سٹیشن سیل کر دیا۔ مسلح شخص نے مزاحمت کر کے اہلکاروں کو ڈرانے کی کوشش بھی کی جو کہ ناکام ہونے پر موقع سے فرار ہو گیا ۔ ڈی او انڈسٹری نے تھانہ فاروق آباد میں مقدمہ درج کروا دیا جس پر2 مجرموں کو حراست میں لے لیا گیا۔