کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان واپڈا اور مسلم کلب چمن کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 سے جبکہ کراچی یونائیٹڈ اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔راولپنڈی میں پہلا میچ کراچی یونائیٹڈ اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ دوسرا میچ پاکستان واپڈا اور مسلم کلب چمن کی ٹیموں کے درمیان 1-1 گول سے برابر رہا۔ مسلم کلب چمن کے عبدالکہار جبکہ واپڈا کیلئے اشفاق الدین نے گول اسکور کیے۔