• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز، بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ، سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا


اسلام آباد(پی پی آئی)جسٹس سجاد علی شاہ نے اسلام آباد میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد سپریم کورٹ کا فاضل بنچ ٹوٹ گیا۔تین رکنی بنچ کے رکن جسٹس سجاد علی شاہ نے مقدمہ سننے سے معذرت کرلی، کیس چیف جسٹس کو واپس بھجوا دیا گیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے اسلام آباد میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔جسٹس منصور علی شاہ نے دوران سماعت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن سے استفسار کیا کہ فاؤنڈیشن کے قانون میں ملازمین کے ساتھ مخصوص افراد کا ذکر ہے، یہ مخصوص افراد کون ہیں؟ جس پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے وکیل نے کہا کہ مخصوص افراد کا تعین سپریم کورٹ 2009کے فیصلے میں کرچکی ہے۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے مقدمہ سننے سے معذرت کرلی جس پر بنچ ٹوٹ گیا، جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس چیف جسٹس کو واپس بھجوا دیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 14 اور ایف 15 میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل کردی تھی۔

تازہ ترین