وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریسکیو 1122 کا آغاز اسی ماہ ہوجائے گا۔
شیخ رشید نے اسلام آباد فائر بریگیڈ سروس کا دورہ کیا جہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 میں فائر سروس، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شامل ہوں گی، ریسکیو 1122 سروس میں ابتدائی طور پر 20 گاڑیاں شامل ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنایا جارہا ہے، اسلام آباد میں کثیرالمنزلہ عمارتیں بننے سے ایمرجنسی سروسز پر مزید بوجھ آئے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ فائر سروس اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو فوری اپ گریڈ کرنےکی ضرورت ہے۔
وزیر داخلہ نے دورے کےدوران آگ بجھانے اور ایمرجنسی ہینڈلنگ کی مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔