• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ و منی لانڈرنگ، 1400 گرفتار،81 فیصد کو سزا، ایف آئی اے حکام


فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 4 سال کے دوران کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔

اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے ثنا اللّٰہ عباسی نے بلیک مارکیٹنگ مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا جائزہ لیا۔

ایف آئی اے نے کرنسی بلیک مارکیٹنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 4 ارب روپے مالیت کی غیر ملکی اور مقامی کرنسی برآمد کی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 1400 سے زائد ملزم گرفتار کیے گئے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 81 فیصد کو سزائیں بھی ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے ثنا اللّٰہ عباسی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے افسران کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کو قومی ذمے داری سمجھیں۔

تازہ ترین