• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 بینکوں پر سائبر حملے کی خبریں درست نہیں، اسٹیٹ بینک


اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)  نے وضاحت کی ہے کہ 9 بینکوں پر سائبر حملے کی خبریں درست نہیں ہیں۔

اپنے وضاحتی بیان میں ایس بی پی نے کہا کہ 9 بینکوں پر سائبر حملے، رقم نکلوانے اور ڈیٹا چوری کیے جانے کی خبریں درست نہیں۔

ایس بی پی کے مطابق 9 بینکوں پر سائبر حملوں سے متعلق خبریں جعلی ہیں، پاکستان کا بینکنگ سسٹم محفوظ ہے۔

وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا کہ نیشنل بینک کے سوا کسی دوسرے بینک پر سائبر حملے کی کوئی اطلاع نہیں، صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں۔

ایس بی پی کے مطابق صورتحال کی نگرانی کے دوران نہ کہیں سے رقم نکالے جانے یا ڈیٹا چوری کیے جانے کا علم ہوا ہے۔

ایس بی پی کے بیان کے مطابق ایسی کوئی بھی معلومات یا تازہ صورت حال اسٹیٹ بینک کے سرکاری ذریعے سے ہی جاری کی جائے گی۔

تازہ ترین