کراچی(جنگ نیوز) سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت یاد رکھے جو چیتے پر سواری کرتا ہے وہ پھر چیتے کے پیٹ میں ہوتا ہے،تیسرا نیب آرڈیننس 18ویں ترمیم سے پہلے کی پوزیشن بحا ل کرنے کیلئے ہے؟۔ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ تیسرے قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین نیب کی آزادی پر سمجھوتا کیا گیا ، چیئرمین نیب کو ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل سے اختیار واپس لیا گیا ہے۔