• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن سرحد کھول دی گئی، تجارتی سرگرمیاں 24 گھنٹے بحال

چمن(نامہ نگار) چمن میں پاک افغان بارڈر پر باب دوستی کو28روزہ بندش کے بعد کھول دیا گیا، تجارتی سرگرمیاں24گھنٹے بحال ہوگئیں۔ منگل کی صبح 8 بجے دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بحال کر دی گئی۔ تاہم پہلے دن بہت کم مال بردار ٹرک روانہ کیے جاسکے۔ حکام کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں افغانستان میں پھنسےخالی پاکستانی کنٹینرز پاکستان داخل ہوئے۔ البتہ پھلوں کے ٹرک بھی پاکستان آ ئے، جبکہ پاکستان سے افغان ٹرانزٹ کے ٹرک کم اور تازہ پھل سبزیوں کے ٹرک زیادہ تعداد میں افغانستان میں داخل ہوگئے۔طے شدہ پالسی کیمطابق بارڈر ٹریڈ آپریشن پہلے مرحلے میں 24 گھنٹے آپریشنل نہیں کیا جاسکا ۔ اس کےلئے میکینزم تیاری کے مراحل میں ہے۔

تازہ ترین