اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروس رواں ماہ شروع ہوجائے گی۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں اسلام آباد فائر بریگیڈ سروس کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ ریسکیو 1122 میںفائر سروس، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شامل ہوں گی۔ سروس میں ابتدائی طور پر 20 گاڑیاں شامل ہوں گی، دوسرے مرحلے میںگاڑیوں کی تعداد کو بڑھاکر 40 کیا جائے گا۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ دارالحکومت اسلام آباد کو محفوظ ترین شہری بنا یاجارہا ہے۔