لیبر رکن پارلیمنٹ زارا سلطانہ کا برمنگھم میں ہڑتالی کارکنوں کی حمایت کا اعلان
برطانیہ میں کوونٹری ساؤتھ کی لیبر پارٹی کی ایم پی زارا سلطانہ نے برمنگھم میں ہڑتالی کارکنوں کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ رہنے کے اخراجات کے بحران کے دوران، برمنگھم بن کے کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ £8,000 کی تنخواہ میں کٹوتی کریں، اور انکے انکار پر ان کی توہین کی جا رہی ہے۔