• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیم چھٹے روز بھی وزیر آباد میں موجود


کالعدم تنظیم کے مظاہرین آج چھٹے روز بھی وزیر آباد پارک میں موجود ہیں۔

وزیر آباد میں معمولاتِ زندگی بحال ہو گئے، تجارتی مراکز کھل گئے، تاہم انٹرنیٹ سروس تا حال بند ہے۔

گجرات اور گوجرانوالہ میں انٹر نیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہو گئی، البتہ دونوں شہروں کے درمیان دریائے چناب کے پل پر جی ٹی روڈ آج بھی بند ہے۔

دریائے چناب کے مقام پر کنٹینرز موجود ہیں، خندق بھی پر نہیں کی گئی۔

جی ٹی روڈ پر اسلام آباد سے گجرات تک ٹریفک مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے۔

لاہور سے راولپنڈی کے روٹ پر ٹرین سروس بھی مکمل بحال کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین