• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: سونف، زیرہ، ہلدی پاؤڈر سے قوتِ مدافعت بڑھائیں

پاکستان سمیت دُنیا کے کئی ممالک کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا کررہے ہیں، ایسے میں ماہرین کچھ ایسے اقدامات بتارہے ہیں جو ہم اپنی قوت مدافعت کو بڑھانے اور صحت مند رہنے کے لیے اٹھا سکتے ہیں۔ یہ آسان نسخہ، جس میں سونف، زیرہ اور ہلدی پاؤڈر شامل ہے جس سے قوت مدافعت بڑھنے میں مدد ملے گی۔

کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران، ہمارے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی صحت کا خصوصی طور پر خیال رکھیں اور ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جن سے ہماری قوتِ مدافعت بڑھے اور ہم کورونا وائرس سے بچ سکیں۔

یہاں ماہرین کی جانب سے ایک آسان نسخہ بتایا گیا ہے جس کے استعمال سے ہم اپنی قوتِ مدافعت بڑھاتے ہوئے کورونا وائرس سے بچ سکتے ہیں۔

نسخہ بنانے کیلئے درکار اجزاء:

  • سونف
  • ہلدی پاؤڈر
  • زیرہ
  • لونگ
  • ثابت دھنیا
  • اجوائن
  • ادرک پاؤڈر

طریقہ:

ایک پین میں آدھا چائے کا چمچ سونف، ایک چوتھائی چائے کا چمچ زیرہ، ایک چوتھائی چائے کا چمچ اجوائن اور ایک چوتھائی چائے کا چمچ ثابت دھنیا لیں۔ 

اس کے بعد ان تمام اجزاء کو 7 سے 10 منٹ تک بھونیں اور انہیں ٹھنڈا ہونے دیں۔ 

ٹھنڈا ہونے کے بعد ان اجزاء کو گرائنڈر میں ڈال کر باریک پاؤڈر بنا لیں اور پھر اُس میں ایک چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر اور ایک چوتھائی چائے کا چمچ ادرک پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔

اُس کے بعد اس پاؤڈر کو کسی جار میں رکھ دیں، اس پاؤڈر کا آدھا چمچ روزانہ سونے سے پہلے نیم گرم پانی میں شامل کرکے کرکے پی لیں، اس سے آپ کی قوتِ مدافعت مضبوط ہوگی اور آپ کورونا وائرس سے بچ سکیں گے۔

فوائد:

اجوائن اور زیرہ:

اجوائن اور زیرہ آپ کے نظامِ ہاضمہ کے لیے مفید ہیں اور قوت مدافعت بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے اور بیکٹیریا سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔

ہلدی:

ہلدی ایک اینٹی بیکٹیریل مسالہ ہے، یہ جسم کی اینٹی آکسیڈنٹ صلاحیت کو بڑھاتا ہے اور کسی بھی قسم کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔

لونگ اور سونف:

لونگ اور سونف قوت مدافعت بڑھانے اور نظام ہاضمہ کو بہتر رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ اگر آپ کا نظام ہاضمہ اچھا ہے تو انفیکشن سے لڑنا آسان ہو جاتا ہے اور یہ اجزاء اسی میں مدد دیتے ہیں۔

ادرک کا پاؤڈر:

ادرک کے پاؤڈر میں جنجرول ہوتا ہے جو کہ دواؤں کی خصوصیات رکھتا ہے۔ یہ بلڈ شوگر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور دائمی بدہضمی کا بھی علاج کرتا ہے۔

تازہ ترین