مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ تین برس سے عوام کو تکالیف دے رہے ہیں ،کہا جا رہا ہے کہ وزیراعظم آج بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، وزیراعظم عوام کو نہیں اپنے اے ٹی ایمز کو ریلیف دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان! قرض نہ لینے اور خودکشی کا اعلان بھی آپ نے کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اب وزیرِ اعظم کے کسی خطاب پر یقین نہیں کریں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم صاحب کے وزیرخزانہ خود کہتے ہیں مہنگائی مزید بڑھے گی تو آپ کیسے ریلیف دیں گے؟
ان نے سوال کیا کہ آج غریبوں کی سواری موٹرسائیکل بھی 64 ہزارسے95 ہزار کی ہوگئی،کیا یہ ریلیف ہے؟
انہوں نے نئے نیب آرڈیننس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے عمران خان خود شہزاداکبر بننا چاہتے ہیں اسی لیے نیب کا نیاآرڈیننس جاری کیاہے۔
اب چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار عمران خان نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہےاور یہ اس لیے کیا گیا ہےتاکہ ان کی کرپشن پر ہاتھ نہ ڈالا جاسکے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم اگرملکی تاریخ میں عوام کے لیے ریلیف کا اعلان کرنا ہے تو استعفے کا اعلان کریں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم کےاستعفے کا اعلان عوام کے لیےحقیقی ریلیف ہوگا۔