• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: میمن گوٹھ میں بااثر شخص کی شکار کی ویڈیو وائرل کرنے والا قتل

کراچی میں ملیر کے علاقے میمن گوٹھ کے قریب ملی لاش کی شناخت ناظم جوکھیو کے نام سے کرلی گئی ہے۔ 

اہلِ خانہ کے مطابق ناظم جوکھیو نے بااثر شخص کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کی تھی، ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد ناظم جوکھیو کو بااثر شخص نے ملیر میں گھر بلایا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بات چیت کے دوران ناظم جوکھیو کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں کروالیا گیا۔

پولیس کے مطابق پولیس نے مقتول کے بھائی کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا ہے، ناظم جوکھیو کی تدفین کے بعد اہل خانہ مقدمہ درج کرائیں گے۔

تازہ ترین