• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت کے 3روڈ کارواں فیصل آباد، ساہیوال،دیرپائین پہنچ گئے

لاہور(خبر نگار )اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت ملک بھر میں حقوق طلبہ روڈ کارواں کا آغاز کردیا گیا ہے جس کا مقصد حکومتی ایوانوں میں طلبہ کے مسائل حل کروانا ہے، اسی حوالے سے 11 نومبرملک بھر کے طلبہ پنجاب اسمبلی کے باہر اپنے حقوق کیلئے دھرنا دیں گے۔حقوق طلبہ روڈ کارواں میں سیکڑوں طلبہ شریک ہوئے،خیبر پختونخوا سے نکلنے والا سیکڑوں گاڑیوں کا قافلہ دیر پائن ، جنوبی پنجاب کاکارواں ساہیوال جبکہ شمالی پنجاب کا فیصل آباد پہنچ گیا۔ساہیوال پہنچنے والے قافلےکی قیادت ناظم صوبہ حسن بلال ہاشمی جبکہ فیصل آباد پہنچنے والے قافلہ کی قیادت ناظم پنجاب سعد سعید کر رہےتھے۔دیر پائن پہنچنے والے قافلے کی قیادت ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی نے کی جس کا مختلف مقامات پر پرتباک استقبال کیا گیا۔ شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے حمزہ صدیقی نے حکومتی تعلیمی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے انتخابی مہم کے دوران کہا کرتے تھے کہ قومیں سڑکوں سے نہیں تعلیم سے بنتی ہیں ،تعلیمی بجٹ میں مسلسل کمی سے پرائیویٹ تعلیمی مافیا نے غریب طلبہ سے پڑھنے لکھنے کا حق چھین لیا ہے۔ ،انھوں نے اپنے مطالبات حکومت کو پیش کرتے ہوئے ۔ حقوق طلبہ روڈ کارواں میں سیکڑوں کی تعداد میں نوجوان شریک تھے جنھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے جھنڈے پلے کارڈ بینرز اٹھا رکھے تھے ،نوجوانوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے ۔
تازہ ترین