ایران کی جانب سے تیل بردار جہاز چرانے کی امریکی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فوج نے ایرانی تیل سے بھرے جہاز کو اومان کے پانیوں میں ضبط کر لیا تھا اور اس میں موجود تیل دوسرےٹینکر میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایرانی بحریہ نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے بر وقت کارروائی کی اور چرائے گئے جہاز کو واپس ایرانی پانیوں میں لے آئی۔
ایرانی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ امریکی فوج نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ایرانی جہاز کا پیچھا کیا اور جنگی جہاز نے راستہ روکنے کی کوشش کی، اسے بھی ناکام بنا دیا گیا۔
اب ایرانی میڈیا نے پینٹا گون حکام کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ امریکی بحریہ صورتِ حال کا مشاہدہ کر رہی تھی مگر اس نے ایرانی حکام کو چیلنج نہیں کیا۔