• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمعون عباسی ڈینگی میں مبتلا، دعاؤں کی اپیل

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز اور اداکار شمعون عباسی کی طبیعت ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث ناساز ہوگئی۔

شمعون عباسی نے اسپتال کے بیڈ سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی۔


بعد ازاں انہوں نے کینولا لگے اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کی دعاؤں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ناساز طبیعت کے حوالے سے بتایا کہ وہ ڈینگی میں مبتلا ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی میں مبتلا ہونے کے بعد اب میری طبیعت خطرے سے باہر ہے۔


اداکار نے کہا کہ ڈینگی نے مجھ پر بہت برا حملہ کیا جس کے بعد میرے جسم  میں وائٹ بلڈ سیلز کی تعداد خطرناک حد تک کم ہوگئی تھی اور تیز بخار کے باعث میں اپنے جسم پر کنٹرول کھو بیٹھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب میں صحتیاب ہوں اور گھر جاسکتا ہوں لیکن گھر میں مجھے اپنی دوائیں جاری رکھنی ہوں گی۔

تازہ ترین