راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال سے اغوا کئے گئے نوزائیدہ بچے کو سائنٹیفک ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے بازیاب کرالیا گیا۔
بچے کو 4 روز قبل ہولی فیملی اسپتال کے شعبہ اطفال سے اغوا کیا گیا تھا۔
ترجمان چوہدری نعیم اعجاز نے کہا کہ سی سی ڈی نے بغیر تحقیق کے گھر پر چھاپا مارا، بغیر وجہ شہریوں کے گھروں میں داخل ہونا غنڈہ گردی اور بدمعاشی ہے۔
پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ میں پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری سب سے دلچسپ فرنچائز لیگ قرار دے دیاگیا۔
دلہا دلہن کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ آمدنی کیلئے نہیں بلکہ ٹکٹ کی رقم کو تعلیم کیلئے کام کرنے والی ایک این جی او کو ڈونیٹ کرنے کیلئے کیا۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ہمیں پہلے سے اندازہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے نہیں آئیں گے۔
بالی ووڈ فلم ساز وویک رنجن اگنی ہوتری نے فلم ساز انوراگ کشیپ کے جھوٹا آدمی کہنے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
امریکا کی کیلی فورنیہ یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق کے مطابق وہ معمر خواتین جو روزانہ زیادہ وقت کھڑے رہ گزارتی ہیں انکی دل کی صحت انکے ان ہم عصروں سے بہتر رہتی ہے جو زیادہ تر بیٹھ کر یا کاہلی پر مبنی زندگی گزارتی ہیں۔
پاک بحریہ کے زیرِاہتمام دو روزہ پورٹ سکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا۔
تقریباً 2 سال اور 734 آن لائن لین دین میں ایک 80 سالہ بزرگ کو چار خواتین نے محبت اور ہمدردی کے بہانے تقریباً 9 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔
ملتان کی بستی ملوک میں شقی القلب باپ نے بیٹی اور اس کے 3 بچوں کو قتل کر دیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ عدالت سے انصاف ملے گا، ہم نے اس نظام کو بھی بے نقاب کرنا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔
ناروے کپ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کرنے والی فٹ بال ٹیم پارلیمانی سیکریٹری و ایم پی اے لیاری شازیہ کریم سنگھار کے ہمراہ سندھ اسمبلی پہنچی۔
اسپیشل اولمپکس الینوئے کے لیے سالانہ فنڈ ریزنگ ایونٹ 2025ء شکاگو ڈکی ڈربی کے موقع پر 82 ہزار سے زائد ربڑ کی بطخیں دریائے شکاگو میں تیرتی نظر آئیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
چین کے پہاڑی صوبے گوئژو میں ایک ایکسپریس وے کی تعمیر کے پیچھے ایک نیا فلسفہ پیش کیا گیا ہے کہ جس کے مطابق جب پہاڑوں کو ہموار کیا جاسکتا ہے تو پھر سرنگیں کھودنے کی کیا ضرورت ہے۔