ملتان( سٹاف رپورٹر)ضلع ملتان میں گرلز ہائی وہائر سیکنڈری سکولز کی تعداد بڑھا کر 90کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں محکمہ تعلیم سکولز ضلع ملتان نےمختلف علاقوں میں سروے شروع کردیے ہیں ۔واضح رہے کہ ضلع ملتان میں گرلز سکولوں کی تعداد کم ہونےکے باعث بچیوں کی بڑی تعداد کو والدین گھر بٹھا لیتے ہیں‘اس صورتحال پر محکمہ تعلیم نے مرحلہ وار نئے گرلز سکول قائم اور اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی ای او سیکنڈری ملتان ریاض خان کے مطابق نئے گرلز سکولوں کے قیام کے لئے مختلف علاقوں کے سروے جاری ہیں۔