مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ حکومت کا ظالمانہ اور غریب کش قدم ہے۔
یہ بات میاں شہباز شریف نے لاہور کی احتساب عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کا مزید کہنا ہے کہ صرف ظالم حکومت اس طرح کا قدم اٹھا سکتی ہے۔
شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں اس طرح کی مثال پہلی کہیں نہیں ملتی۔
اس موقع پر شہباز شریف کے صاحبزادے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیازی نوٹس لینا چھوڑ دیں، آپ کے نوٹس پر قیمتیں بڑھتی ہیں، اب رات کے اندھیرے میں قوم پر ظلم ڈھائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس، آٹے، چینی کی بڑھتی قیمتوں کے زخم ابھی تازہ تھے کہ قوم پر رات کے اندھیرے میں ایک اور پٹرول بم گرا دیا گیا۔