• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انسانوں کے بعد اب جانور اور پرندے بھی پولیس کے فرائض سرانجام دینے لگے، اس کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے جس میں ایک طوطا ہائی وے ٹریفک انسپکٹر بن گیا ہے۔

وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک طوطا برازیل میں ایک ہائی وے پر نگرانی کرنے والے کیمرے کے اوپر بیٹھا ہے اور ٹریفک کی نگرانی کر رہا ہے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر منظر عام پر آنے والے اس کلپ میں طوطے کو کئی موقعوں پر کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ جس وقت مسافر ہائی وے روڈ پر سفر کررہے تھے۔

ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کرتے ہوئے طوطے کو ’کیوٹ‘ قرار دے رہے ہیں۔

وائرل کلپ کو 6 ہزار سے زائد لائکس کے ساتھ لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین