لاہور( جنگ نیوز، خبرایجنسیاں)مہنگائی کیخلاف ن لیگ، پی پی پی کو ساتھ ملانے پر تیار، شہباز کا بلاول کو فون، اپوزیشن لیڈر کاکہناہےکہ عوام حکومت سے نجات کی دعائیں کررہے جبکہ چیئرمین پی پی کاکہناہےکہ ریلیف کا لالی پاپ دیکر تکلیف میں مبتلا کردیا،لیگی صدر کا فضل الرحمٰن، شیرپاؤ، ایمل ولی ، انس نورانی،ڈاکٹر عبدالمالک کو بھی فون،مہنگائی کیخلاف متفقہ حکمت عملی پر اتفاق کیاگیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پٹرول نے 145 روپے لیٹر کی حد پار نہیں کی بلکہ موجودہ حکومت نے نالائقی، نااہلی، اور کرپشن کی ہر حد پار کی ہے ،IMF کے حکم پر پٹرولیم قیمتوں میں اضافےسے لوگوں کا زندہ رہنا محال ہو گیا ہے ، عوام حکومت سے نجات کی دعائیں کررہے جبکہ اپوزیشن لیڈر نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو فون کیا کر کے بدترین مہنگائی پر گفتگو کی ،بلاول بھٹو نے کہا کہ ریلیف کا لالی پاپ دےکر عوام کو تکلیف میں مبتلا کردیا گیا ، سلیکٹڈ حکومت کا گزرتا ہر دن مسائل میں اضافہ کررہا ہے ۔