• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گوجرانوالہ : داعش سےتعلق،9 افراد کو جوڈیشل ریمانڈپر بھیج دیاگیا

Latest News
گوجرانوالہ.....گوجرانوالہ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار نو دہشت گردوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔عدالت نے ملزمان کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کر دی۔

عدالت کے جج امتیاز احمد نے ملزمان کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کر دی اور حکم دیا کہ اگلی سماعت پر مقدمہ کا چلان عدالت میں پیش کیا جائے۔ سی ٹی ڈی نے ملزمان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر انہیں عدالت میں پیش کیاجبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے تھے۔

سی ٹی ڈی نے 28دسمبر کو چھ ملزمان کو لاری اڈہ ڈسکہ جبکہ تین کو گوجرانوالہ کے علاقہ اڑتالی ورکاں سے گرفتار کیا تھا،عدالت کے باہر موجود ملزمان کے ورثاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انکا داعش کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ،ملزما ن بے گناہ اور بے قصور ہیں جنہیں پولیس نے پہلے سے گرفتار کر رکھا تھا۔
تازہ ترین
تازہ ترین