روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبدالہیان سے ٹیلیفونک رابطے میں ایرانی جوہری معاہدے کے دوبارہ قابل عمل ہونے پر تبادلہ خیال کیا۔
روسی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایرانی جوہری معاہدہ اصل شکل میں برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ 2015 میں ہوا تھا، معاہدے کے مطابق ایران عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بدلے یورینیم افزودگی روکنے کا پابند تھا۔
واضح رہے کہ 2018 میں امریکی صدر ٹرمپ کے یکطرفہ طور پر معاہدے سے باہر نکلنے کے بعد ایران بھی معاہدے سے پیچھے ہٹ گیا تھا۔