• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام سے پوچھ لے انہیں کونسا پاکستان چاہیے؟ مریم نواز


سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نےکہا ہے کہ آدھی سے زائد آبادی غربت کے گڑھے میں داخل کردی گئی ہے۔

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اس مہنگائی میں گز بھر کی لمبی زبانیں انہیں کی نکل سکتی ہیں جو غریب کا درد نہیں جانتے۔

انہوں نے کہاکہ پوچھو لوگوں سے وہ 2017ء والا نواز شریف کا پاکستان چاہتے ہیں یا تمہارا غربت والا پاکستان چاہتے ہیں۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہاکہ پوچھو لوگوں سےنواز شریف کاپاکستان چاہتے ہیں یامہنگائی ، بیروزگاری،بےامنی، دہشت گردی، فاقہ کشی والا تمہارا پاکستان چاہتے ہیں؟

تازہ ترین