• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معاشی حالات کو 2018ء کی تبدیلی تباہ کرگئی، رانا ثنا اللّٰہ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ 2018ء کی تبدیلی ملک کی معاشی حالات تباہ کرگئی۔

جہانیاں میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن دندھالی میں وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ عثمان بزدار، فردوس عاشق اور دیگر ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ 206 ء کا الیکشن ہمیں ہر صورت میں فری اینڈ فیئر بنانا ہے۔

ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کےطور پر کام کررہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو نکالا نہیں بلکہ انہوں نے خود اسے چھوڑا ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ یہ دونوں ہی پارٹیاں واپس آنا چاہیں تو اس کے فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ہوگا۔

تازہ ترین