• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران+ کوئٹہ(این این آئی) پاکستان اور ایران کے درمیان بارڈر ٹریڈ معاہدے پر آج اتوار کو ایران کے شہر تہران میں دستخط ہوں گے، جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی سیشن میں مختلف امور پر اتفاق اور بات چیت کی گئی، اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا،معاہدہ ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان اور زاہدان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے توسط سے کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز تہران میں ہونے والے جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی(جے ٹی سی) کا نواں سیشن شروع ہوا جس میں پاکستان اور ایران کے سرکاری حکام اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران و ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران جہاں مختلف تجارتی مسائل زیر غور لائے گئے وہاں دوطرفہ تجارتی اہداف کے حصول کیلئے مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔

تازہ ترین