• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شائقین افغانستان کی جیت کیلئے دُعاگو

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی شائقین کرکٹ ٹوئٹر پر میچز کی تعریف اور ٹیموں کی ٹرولنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اب بھارتی کرکٹ شائقین آج ہونے والے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کا بےچینی سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ یہ ان کے لیے اُمید کی واحد کرن ہے کہ اگر افغانستان میچ جیت جاتا ہے تو بھارت کے پاس سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع ہوگا۔

بھارت کے برعکس بلیک کیپس کے چھ پوائنٹس ہیں اور وہ پاکستان کے بعد گروپ میں دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کی قسمت ان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آج افغانستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی فتح اس بات کو یقینی بنائے گی کہ وہ سیمی فائنل میں پہنچ سکیں گے جبکہ نیوزی لینڈ کی جیت بھارت کے لیے بہت بُری ثابت ہوگی۔

جہاں ویرات کوہلی کی ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے کمر بستہ ہے، وہیں بھارتی شائقین کرکٹ بھی افغانستان کی جیت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر کچھ میمز اور ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پورا بھارت آج کس طرح افغانستان کے لیے دُعا کررہا ہے۔

ایک نظر ڈالیں:

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سیمی فائنل میں پہنچے گا یا نہیں اس کا فیصلہ افغانستان کے ہاتھوں میں آگیا ہے۔

گروپ 2 کے میچ میں آج اگر افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ سے جیت جاتی ہے اور بھارت کا رن ریٹ بہتر ہوا تو بھارت سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

اگر میچ میں نیوزی لینڈ جیت گیا تو بھارت کے سیمی فائنل میں جانے کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے۔

تازہ ترین