پنجاب کے 7 اضلاع میں ٹریفک پولیس کے 9 اہلکاروں کو کرپشن مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 7 اضلاع میں ٹریفک پولیس کے 9 اہلکاروں کو کرپشن پر گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گجرات سے ٹریفک وارڈن ظہیر، سیالکوٹ سے انسپکٹر غلام عباس اور ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے نارووال سے اے ایس آئی یٰسین اور کانسٹیبل احسان اللّٰہ کو کرپشن کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق منڈی بہاءالدین سے محسن اور سرگودھا سے ٹریفک وارڈن اعظم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق خوشاب سے سیف الرحمان اور نصر اللّٰہ کو بھی گرفتار کر کے مقدمے بنائے گئے ہیں۔