ایران نے عالمی طاقتوں سے نیوکلیئر معاہدے کی بحالی مذاکرات سے چند ہفتے قبل اتوار کو خلیج عمان میں سالانہ فوجی مشقیں شروع کردیں۔
ذوالفقار 1400 نامی ان مشقوں کے ترجمان ایڈمرل محمود موسوی کا کہنا ہے کہ ایران کے ساحل پر ہونے والی مشقوں کا مقصد ملک کی فوجی طاقت اور اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی تیاری کا مظاہرہ کرنا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مشقیں آبنائے ہرمز کے مشرقی حصوں سے لے کر بحر ہند کے شمالی حصوں اور بحیرہ احمر کے کچھ حصوں پر محیط ہیں۔