• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب ملک اور عاصم اظہر کی ملاقات میں دلچسپ مکالمہ

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف گلوکار عاصم اظہر کی میچ کے بعد مختصر سی ملاقات میں دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔

گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شعیب ملک سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

میچ کے بعد پویلین کی طرف لوٹتے ہوئے شعیب ملک عاصم اظہر کو دیکھ کر رک گئے اور انہوں نے کہا کہ آپ بھی ادھر آئے ہوئے ہیں۔

شعیب ملک کی بات کے جواب میں عاصم اظہر نے کہا کہ جی میں بھی یہیں ہوں مگر اس سے بڑا ایوارڈ میرے لیے کچھ نہیں ہے۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے عاصم اظہر سے ان کی خیریت دریافت کی تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’میں ٹھیک ہوں اور آئی لو یو شعیب ملک۔‘

واضح رہے کہ آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنادیا۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی یہ نصف سنچری مکمل کی۔

شعیب ملک نے اپنی اننگز میں 6 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔

اس سے قبل پاکستان کی طرف سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ عمر اکمل کے پاس تھا۔

عمر اکمل نے ایجبسٹن کے مقام پر آسٹریلیا کے خلاف 21 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اس سے قبل 23 گیندوں پر دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نصف سنچری بناچکے ہیں۔

انہوں نے پہلے 2017 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف جبکہ دوسری مرتبہ 2018 میں سری لنکا کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

تازہ ترین