• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹ کے امراض کا بے چینی سے تعلق ہونے کا انکشاف

کراچی(جنگ نیوز) محققین کا کہنا ہے کہ جینز اس بات کی وضاحت کرنے کی طرف کچھ اشارے کر رہاہے کہ پیٹ کے امراض یعنی (IBS) اکثر بے چینی سے منسلک ہوتے ہیں۔غیرملکی میڈیاکےمطابق محققین امید کرتے ہیں کہ ان کی دریافت IBS کو ایک جذباتی حالت یا ’’دماغ سے جڑے‘‘ہونے کے غلط تصور کو روک دے گی،ٹیم نے 50ہزار سے زائد افراد کا IBS کے ساتھ مطالعہ کیا، ان کے ڈی این اے کا صحت مند لوگوں سے موازنہ کیا،یہ نتائج جرنل نیچر جینیٹکس میں شائع ہوئے ہیں،خیال کیا جاتا ہے کہ IBS ہر 10میں سے ایک شخص کو متاثر کرتا ہے اور پیٹ میں تکلیف دہ درد، قبض، اسہال یا دونوں کا سبب بن سکتا ہے۔

تازہ ترین