نوشہرہ (این این آئی)پرویز خٹک گروپ کو دھچکا ،سابق خاتون نائب ناظمہ یونین کونسل بدرشی نائلہ ناز پاکستان پیپلز پارٹی احدخٹک گروپ میں شامل۔
اس سلسلے میں سابق تحصیل ناظم نوشہرہ احد خٹک نے سابق نائب ناظمہ یونین کونسل بدرشی نائلہ ناز کے ساتھ ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی جو کہ نائلہ ناز نے قبول کر لی اور تحریک انصاف کی ذمہ داریوں کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی احد خٹک گروپ میں شمولیت کرلی۔