منیب بٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کےسیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہونے پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ سےطنزیہ انداز میں سوال کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت کا ’واک اوور‘ سے ’گیم اوور‘ ہوگیا۔
انہوں نے ہربھجن سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاجی! ہن سکون ہے؟
خیال رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاک بھارت میچ سے قبل تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انڈیا کو پاکستان سے واک اوور چاہیے، بھارت آرام سے پاکستان کو ہرادے گا۔
واضح رہے کہ اگرچہ پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد بھارت کی سیمی فائنل میں جگہ بنانا پہلے ہی مشکل تھا لیکن نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں افغانستان کی فتح کی صورت میں بھارت کے پاس ایک آخری امید باقی تھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی۔
تاہم، گزشتہ روزہونے والے میچ میں افغانستان کی نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد یہ آخری امید بھی ختم ہوگئی اور بھارت ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا ہے۔