سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس میں نیب کا گواہ پیش نہ ہونے پر سماعت بغیر کارروائی 17 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت کی ۔
آصف زرداری بطور ملزم پیش نہ ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
سماعت میں نیب کے گواہان بھی پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے دونوں گواہوں راحیل نفیس اور عبدالکبیر کو سمن جاری کرتے ہوئے 17 نومبر کو دوبارہ طلب کر لیا۔