• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری نے بہترین ٹیلنٹ پیدا کیا، عدنان صدیقی

سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری نے بہترین ٹیلنٹ پیدا کیا ہے۔

عدنان صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی معروف گلوکارہ نیئرہ نور کی آواز پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ انہوں نے یہ اتوار پرانی یادوں میں گزارا۔‘


انہوں نے لکھا کہ ’پوری دوپہر انہوں نے پرانے ڈرامے دیکھ کر گزاری۔‘

انہوں نےمزید لکھا کہ’ ہمارے فنکاروں کو دیکھ کر انہیں دل سے فخر محسوس ہوا۔‘

انہوں نے پاکستانی انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ وہ یہ ضرور کہیں گے کہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری  نے بہترین ٹیلنٹ پیدا کیا ہے۔‘

عدنان صدیقی نےاپنی شیئر کی ہوئی ویڈیو کے بارے میں بتایا کہ انہیں یہ سوشل میڈیا سے ملی۔

انہوں نے لکھا کہ’  یہ فنکار ہمیشہ خوبصورت رہیں گے کیونکہ انہوں نے اپنے کام، اپنی شخصیت اور ہمارے عوام پر جو اثر ڈالا تھا اس کے ذریعے اپنی خوبصورتی کو ہمیشہ زندہ رکھا۔ ‘

آخر میں اداکار نے لکھا کہ ’یہ لیجنڈ ہیں اور لیجنڈ کبھی نہیں مرتے۔‘

تازہ ترین