وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سیاسی دُنیا کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کو 6 ملین یعنی 60 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد شیخ رشید پاکستان کے مقبول ترین سیاستدانوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو وہ اپنے اکاؤنٹ پر سیاسی امور اور اپنی پارٹی کی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سال 2011 میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا تھا۔
شیخ رشید نے جن صارفین کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فالو کیا ہوا ہے اُن کی تعداد صرف 2 ہے جن میں وزیراعظم عمران خان اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا آفیشل اکاؤنٹ شامل ہے۔
اس کے علاوہ شیخ رشید جس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر زیادہ متحرک رہتے ہیں وہ ٹوئٹر ہی ہے۔