فلم ساز اور کوریو گرافر فرح خان نے کہا ہے کہ کترینہ کیف کے سوریاونشی میں گیت ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ میں سب سے پہلے روینا ٹنڈن کا ہی ردِ عمل سامنے آیا ہے۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران فرح خان کا کہنا تھا کہ روینا ٹنڈن نے انہیں کال کرکے کہا کہ اس نئے گیت اور کترینہ کیف کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ فلم سپر ہٹ بالی ووڈ فلم ’موہرا‘ کے لیے روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار پر یہ گانا فلمایا گیا تھا جس کے آنند بکشی نے لکھا جبکہ ادت نارائن اور الکا یاگنک نے گایا تھا۔
اسی گانے دوبارہ فلم سوریاونشی میں اکشے کمار پر ہی فلمایا گیا تاہم اس مرتبہ ان کے سامنے ہیروئن کترینہ کیف ہیں۔
اس حوالے سے کوریوگرافر فرح خان کا کہنا تھا سب سے پہلے انہیں روینہ ٹنڈن نے ہی کال کی تھی اور کہا تھا کہ نہ صرف یہ گانا بلکہ کترینہ کیف بھی بے حد اچھی لگ رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ روینہ نے بھی کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ٹپ ٹپ کے ساتھ کترینہ کے علاوہ کوئی اور ایسا انصاف کر سکتا تھا۔