حکومت گزشتہ 1 سال میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مستقل چیئرمین کے تقرر میں ناکام رہی ہے۔
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) بھی سربراہ کے بغیر مشکلات کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق مستقل چیئرمین نہ ہونے کے سبب کے پی ٹی اور پی این ایس سی جیسے اداروں میں اہم فیصلوں میں سست روی سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین کے پی ٹی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز رواں سال مئی میں ہوئے تھے۔
قائم مقام چیئرمین کے پی ٹی ایک ماہ سے توسیع کے بغیر عہدے پر موجود ہیں جبکہ پی این ایس سی کا ادارہ بھی ڈیڑھ ماہ سے بغیر سربراہ کے کام کررہا ہے۔
ذرائع کے مطابق شکیل مینگریجو کو 3 سال کےلیے تقرری کے بعد جہازوں کی خریداری سے قبل اچانک ہی ہٹادیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹری میری ٹائم تینوں اداروں کے کنٹرول کےلیے نئے ادارے کے قیام میں سرگرم ہیں۔