کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے 9 نومبر سے 1 ماہ کے لیے سیز فائر کا اعلان کردیا ہے۔
حکومت پاکستان سےحالیہ مذاکرات کے تناظر میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اعلان سامنے آیا ہے۔
کالعدم ٹی ٹی پی نے ایک ماہ کے لیے سیز فائر کا اعلان کیا ہے اور بتایا کہ فائر بندی میں فریقین کی رضا مندی سے مزید توسیع بھی کی جائے گی۔
کالعدم ٹی ٹی پی کے بیان کے مطابق فریقین پر فائر بندی کی پاسداری ضروری ہے جبکہ فریقین نے مذاکراتی کمیٹیوں کے قیا م پر اتفاق کیا ہے۔
کالعدم ٹی ٹی پی کے بیان کے مطابق کمیٹیاں آئندہ لائحہ عمل اور فریقین کے مطالبات پر مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوششں کریں گی۔
کالعدم ٹی ٹی پی کے مطابق حکومت پاکستان سے مذاکرات میں امارت اسلامیہ افغانستان ثالث کا کردار ادا کررہی ہے۔