پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم کی بات سنیں گے اور اپنی بات سامنے رکھیں گے،ہمارے سوالات کے جوابات آئے تو ہم بھی تقریر کریں گے۔
اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعظم کی تقریربڑے آرام اورسکون سے سنیں گے،ان کے جوابات سنیں گے پھرفیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف سے بڑے ایماندارانہ سوالات کیے ہیں، امید ہے کہ وہ ہمارے سوالات کے جوابات دیں گے۔
قومی اسمبلی کے اہم ترین اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں متحدہ اپوزیشن نے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سینیٹ سے ہم آج بھی واک آؤٹ اور بائیکاٹ کریں گے۔